(ویب ڈیسک ) مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف کل مصر کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شریک ہوں گے۔نائب وزیرِاعظ اور دیگر وزراء بھی وزیرِاعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔
شرم الشیخ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ 23 ستمبر 2025 کو پاکستان کے وزیرِاعظم نے 7 عرب-اسلامی ممالک ( مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ) کے سربراہان کے ساتھ امریکی صدر سے ملاقات میں شرکت کی تھی۔امریکا پلس 8 ممالک کے اجلاس کا مقصد غزہ میں امن کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔