دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں گذشتہ روز ڈالر 4 روپے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 300 پاکستانی روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/f5wvUJ0tOt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/GXhow8RV8B
— SBP (@StateBank_Pak) September 11, 2023
کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی ہے اور ڈالر 1 روپے 41 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 299 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک میں اس وقت ڈالرگذشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 79 پیسے تک سستا ہو کر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔