آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی کانگریس کے وفد کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگ مین،تھومس سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   آرمی چیف اور امریکی کانگریس کے وفد  نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں  علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے شعبوں پر بطور خاص غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پائیدار روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ۔دونوں جانب سے باہمی احترام،مشترکہ اقدار اور سٹریٹیجک مفادات کے حوالے سے رابطے برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  امریکی قانون سازوں کے وفد نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا ، امریکی وفد نے علاقائی سلامتی اور  امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

Watch Live Public News