ہنگری: پارلیمانی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست

ہنگری: پارلیمانی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست
کیپشن: ہنگری: پارلیمانی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست

ویب ڈیسک: یورپی ملک ہنگری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے غیر معمولی کامیابی حاصل کر لی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگری کی اپوزیشن جماعت تیسزا پارٹی نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے وزیرِاعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح طور پر ہرا دیا۔

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں اپنے مدِمقابل قدامت پسند رہنما پیٹر میجیار کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی۔ پیٹر میجیار، جو ماضی میں حکومتی نظام کا حصہ رہ چکے ہیں، اب ایک نئے سیاسی چہرے کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے “نظام کی تبدیلی” کا وعدہ کیا ہے۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد پیٹر میجیار کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا، بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور رات بھر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ نتائج ابھی حتمی نہیں، تاہم وہ واضح اور قابلِ فہم ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ نتائج ان کے لیے تکلیف دہ ہیں، تاہم انہوں نے کامیاب ہونے والی جماعت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ وکٹر اوربان گزشتہ سولہ برس سے ہنگری کے وزیرِاعظم کے منصب پر فائز رہے ہیں۔

دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے ہنگری میں اپوزیشن کی کامیابی کو یورپ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News