ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں " قرآن و سنۃ تحریک پاکستان" کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی ہے۔
اس جماعت کے چیئرمین ابتسام الہی زہیر ہیں، اور الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، "آزاد عوام پاکستان پارٹی" اور "تجدید نظام پارٹی" کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں، جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔