ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل کے الیکشن ، پنجاب کی گیارہ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تاڑڑ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ پنجاب کی گیارہ میں سے آٹھ نشستوں پر کامیابی سمیٹی ، دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے، ایک نشست پر رزلٹ آنا باقی ہے۔
حامد گروپ کے سلمان اکرم راجہ ،شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تاڑڑ ،احسن بھون ،پیر مسعود چشتی ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔
عامر سعید راں ،طاہر ناصراللہ وارئچ ،حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل، سید قلب حسن ،ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے، امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔