ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر عائد کردہ ٹیرف کی شرح 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردی۔ امریکی صدرنے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔ جس کے بعد31 جولائی 2025 سے ٹیرف 19 فیصد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پر عائد کیا۔ باہمی ٹیرف کے بعد جولائی سے دسمبر 2025 گزشتہ چھ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد اضافہ، مینوفیکچرنگ میں 3 فیصد کمی جبکہ زراعت و خوراک میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی جولائی سے دسمبر 2025 میں 6 ماہ کے دوران مجموعی 2 ہزار 9 سو 91 ملین ڈالر کی برآمدات رہیں۔
اسی عرصے کے دوران پاکستان کی امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ہزار 6 سو 26 ملین ڈالررہا۔ان 6 ماہ کے دوران پاکستان امریکہ کا تجارتی حجم 4 ہزار 6 سو 17 ملین ڈالر رہا۔مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے زراعت کے شعبے میں 183 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔
گزشتہ مالی سال پاکستان نے مینوفیکچرنگ میں 885 ملین ڈالر جبکہ ٹیکسٹائل و ملبوسات 4ہزا 768 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران امریکہ سے پاکستان کی درآمدات کا حجم ایک ہزار سات سو 63 ملین ڈالر رہا۔