ٹرمپ کا ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
کیپشن: ٹرمپ کا ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کیا، اور کہا کہ یہ ٹیرف فوراً نافذ العمل ہوگا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ ایران میں مداخلت کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور ان کے مطابق ایران کے خلاف سخت آپشنز میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اور امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ رابطے برقرار ہیں۔ عراقچی نے ٹرمپ کے بیان کو "دہشت گرد عناصر" کو اکسانے کے مترادف قرار دیا، اور کہا کہ اس سے ایران میں غیر ملکی مداخلت کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جن میں اب تک 490 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Watch Live Public News