ٹرمپ انتظامیہ نے 1لاکھ سےزائدغیرملکیوں کے ویزے منسوخ کردیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 1لاکھ سےزائدغیرملکیوں کے ویزے منسوخ کردیے
کیپشن: ٹرمپ انتظامیہ نے 1لاکھ سےزائدغیرملکیوں کے ویزے منسوخ کردیے

ویب ڈیسک: امریکا نے 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے پہلے سال کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے جانے والے ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کی غرض سے امریکا آنے والے وہ افراد شامل تھے جو مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے۔ حکام کے مطابق ویزا منسوخی کی اس فہرست میں 8 ہزار طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے تقریباً 2 ہزار 500 افراد بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زیادہ تر وہ افراد نشانہ بنے جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا مختلف قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود تھے۔ ان خلاف ورزیوں میں شراب نوشی کی حالت میں گاڑی چلانا، تشدد، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی جیسے جرائم شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 55 ملین ویزوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News