امریکی صدر نے  آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا

امریکی صدر نے  آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایران کے بغیر بھی کھلی رہے گی۔

ٹرمپ نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکہ 'ایرانی ناکہ بندی' دوبارہ نافذ کر رہا ہے جو صرف ایرانی جہازوں اور خریداروں کا راستہ روکے گی،ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے لیے آبنائے ہرمز کا راستہ مکمل طور پر کھلا اور آزاد رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ آج سے باضابطہ طور پر ' آبنائے ہرمز کا محافظ' کہلائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سلامتی اور تحفظ کے اخراجات کی مد میں جہازوں کے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے معاوضہ وصول کیا جائے گا، معاوضے کی وصولی اور ناکہ بندی کے نئے امریکی پلان پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News