ریسٹورنٹس کو افطاری سےسحری تک کھولنے کی اجازت

 ریسٹورنٹس کو افطاری سےسحری تک کھولنے کی اجازت
کیپشن: ریسٹورنٹس کو افطاری سےسحری تک کھولنے کی اجازت

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ رمضان میں ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تحریری حکمنامے کے مطابق بچوں کو اسکولوں میں ہفتہ میں ایک پریڈ ماحولیات پڑھانے کا تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسکولوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کرلیں ہیں، اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے اسکول کالجز کے بچوں کے ساتھ صفائی مہم کا حتمی پلان طلب کرلیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام اسٹاف کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنےکی ہدایات کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں، لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔