(ویب ڈیسک) دریائے گنگا میں کشتی پر افطار پارٹی کرنے پر 14 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارت کے شہر وارانسی میں 14 مسلمان نوجوانوں کو گنگا دریا میں کشتی پر افطار پارٹی منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے افطار کے دوران چکن بریانی کھائی اور بچی ہوئی ہڈیاں دریا میں پھینک دیں، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔
بی جے پی یوا موزچہ کے رہنما راجت جیسوال نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔راجت جیسوال کا کہنا ہے کہ اس عمل سے گنگا کے تقدس کی بے حرمتی ہوئی ہے۔