ویب ڈیسک : اب جنگ بندی کیلئے روس نہ مانا تو اس کے لئے برا ہوگا، امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیدیا۔ امریکی ایلچی وٹکوف ماسکو روانہ ،، امن کیلئے ولادیمیر پوٹن اپنی شرائط پیش کریں گے ، بلوم برگ کا دعوی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے یوکرین کی جانب سے جنگ بندی پر آمادہ ہونے کے بعد روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس کے لئے تباہ کن مالی پابندیاں عائد کرسکتے ہیں تاہم وہ روس کو نقصان پہنچانے کے حق میں نہیں ۔ پڑوسیوں کے درمیان تین سال کی لڑائی کے بعد امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ آئرش رہنما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔
یادرہے امریکا یوکرین کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی کے جواب کے لیے روس کا انتظار کر رہا ہے جس کی ثالثی امریکی حکام نے کی تھی۔
دوسری طرف سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا آج روس سے رابطہ کرے گا۔"ہم امن ڈیل براہ راست ان تک پہنچانے جا رہے ہیں۔ اگر ان کا جواب ہاں میں ہے، تو ہم جانتے ہیں کہ ہم نے حقیقی پیش رفت کی ہے اور امن کا حقیقی موقع ہے۔ اگر ان کا جواب نہیں ہے، تو یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہوگی اور اس سے ان کے ارادے واضح ہو جائیں گے۔
و ائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہ ہےا کہ قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے بدھ کو اپنے روسی ہم منصب سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف اس ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ"ہم روسیوں سے اس منصوبے پر دستخط کرنے کی درخواست کرتے ہیں یہ جنگ میں امن کے قریب ترین مقام ہے۔
دوسری طرف بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ولادیمیر پوٹن ممکنہ طور پر یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی حتمی شرائط پر رضامند ہوں گے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ جنگ بندی پر اتفاق رائے سے پہلے ان کی شرائط کو بھی مد نظر رکھا جائے۔