ایران جنگ میں امریکا کابڑا نقصان،فضامیں ایندھن بھرنے والاطیارہ گرکر تباہ

ایران جنگ میں امریکا کابڑا نقصان،فضامیں ایندھن بھرنے والاطیارہ گرکر تباہ
کیپشن: ایران جنگ میں امریکا کابڑا نقصان،فضامیں ایندھن بھرنے والاطیارہ گرکر تباہ

ویب ڈیسک: عراق میں جاری امریکی فوجی کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایندھن فراہم کرنے والا کے سی ایک سو پینتیس اسٹریٹو ٹینکر طیارہ ایک آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اتحادی فضائی حدود میں پیش آیا جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں دو طیارے شامل تھے جن میں سے ایک طیارہ مغربی عراق میں گر گیا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Watch Live Public News