معروف امریکی ریسلر 'سابو' 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف امریکی ریسلر 'سابو' 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: معروف امریکی ریسلر 'سابو' 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمیت کئی نامور ریسلنگ تنظیموں میں حصہ لینے والے مشہور امریکی ریسلر 'سابو' 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابو — جن کا اصل نام ٹیرنس برَنک تھا — 11 مئی 2025 کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اب تک ان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

ہارڈکور ریسلنگ کے ماہر سمجھے جانے والے سابو اپنے خطرناک، جارحانہ اور بےخوف انداز کی بدولت مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے ریسلنگ کے دوران کئی بار شدید زخمی ہو کر بھی میچ مکمل کیے، جو ان کی جرات مندی اور پیشہ ورانہ لگن کا ثبوت ہے۔

سابو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا اور انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای (1993)، ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ (WCW)، نیو جاپان پرو ریسلنگ، یونائیٹڈ اسٹیٹس ریسلنگ ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے اپنا آخری ریسلنگ مقابلہ 18 اپریل 2025 کو لڑا اور اسی ماہ ریسلنگ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کے انتقال پر ریسلنگ کمیونٹی، مداحوں اور ساتھی ریسلرز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سابو کی جدائی کو ریسلنگ کی دنیا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دے رہی ہے۔

Watch Live Public News