امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان نے فنڈنگ بل منظور کرلیا

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان نے فنڈنگ بل منظور کرلیا
کیپشن: امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان نے فنڈنگ بل منظور کرلیا

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق عارضی فنڈنگ بل منظور کرلیا، جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کے حق میں، جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل اب دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیا گیا ہے۔

عارضی فنڈنگ بل کی منظوری کے بعد حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے، جس سے حکومتی امور اور مالی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی۔

بل کا مقصد غذائی امدادی پروگراموں کی بحالی، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔

یہ پیشرفت کئی ہفتوں سے جاری مالی بحران اور وفاقی خدمات میں تعطل کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں سرکاری اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

Watch Live Public News