ڈونلڈ ٹرمپ صدرمنتخب نہ ہوتے تو جیل میں ہوتے، اسپیشل اٹارنی کی رپورٹ جاری

Special counsel report condemns Trump’s ‘criminal efforts to retain power’ in 2020
کیپشن: Special counsel report condemns Trump’s ‘criminal efforts to retain power’ in 2020
سورس: google

ویب ڈیسک :ڈونلڈٹرمپ صدر منتخب نہ ہوتے تو جیل میں ہوتے، اسپیشل پراسیکیوٹر   اٹارنی جیک اسمتھ کی  130 صفحات پر مشتمل پہلی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے 2020 کے امریکی انتخابات کے نتائج کو الٹانے  کے لئے   ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بارے میں   اٹارنی جیک سمتھ کی کی تحقیقاتی رپورٹ کی جلد اول جاری کردی ہے، 

130 سے زیادہ صفحات  پر مشتمل رپورٹ،  جوکانگریس کو پیش کی گئی تھی  میں بتایا گیا ہے کہ  ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کو الٹنے کی کوشش کیسے کی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے جب یہ واضح ہو گیا کہ مسٹر ٹرمپ الیکشن ہار چکے ہیں اور انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا یہ قانونی طریقہ ناکام ہو گیا ہے، تو اس نے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے مجرمانہ کوششوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

 صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کے ساتھیوں نے امریکی انتخابات کو الٹانے کے لئے "ریاستی عہدیداروں پر دباؤ" ڈالا اور "دھوکہ دہی پر مبنی انتخابی منصوبہ" تیار کیا انہوں نے  "نائب صدر" مائیک پینس پر  بھی دباؤ ڈالا اور یوایس کیپیٹل بلڈنگ پر  ٹرمپ کے حامیوں پر حملہ  بھی اس کا ایک حصہ ہے۔

  جیک اسمتھ اٹارنی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 1887 کے الیکٹورل کاؤنٹ ایکٹ کے تحت جب تک مسٹر ٹرمپ نے اس میں رکاوٹ نہیں ڈالی، یہ جمہوری عمل 130 سال سے زیادہ عرصے سے پرامن اور منظم طریقے سے چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کا حتمی فیصلہ ان کا اکیلا تھا۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے پیچھے میں پوری طرح کھڑا ہوں۔ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو بری نہیں کیا گیا۔ اسمتھ نے ٹرمپ کے مکمل معافی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مذمت کی

ٹرمپ پر چار الزامات لگائے گئے، جن میں امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش اور سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے۔ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ کے مبینہ طرز عمل کو انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے سے بالاتر قرار دیا۔

جج ایلین کینن نے انتخابی مداخلت پر اسمتھ رپورٹ کے ایک حصے کو جاری کرنے کی اجازت دی ، جس کے بعد دستاویز کانگریس کو بھیجی گئی۔

 جبکہ غیر قانونی طور پر سرکاری دستاویزات کو خفیہ رکھنے کے الزامات پر رپورٹ کا حصہ جاری کرنے کے حوالے سے سماعت ہفتے کے آخر میں ہو گی۔ خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ممکنہ طورپر جیک اسمتھ کی رپورٹ کا دوسرا والیم کبھی بھی جاری نہیں ہوسکے گا۔

Watch Live Public News