ویب ڈیسک: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص،،،،، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی عالمی فتح، امریکی صدر کا پاکستان کے حق میں بیان آگیا۔
ذرائع کے مطابق 13 مئی 2025 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی - یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر نےپاکستان کے حق میں اہم بیان دیدیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا۔ اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر ابتک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشتگردوں کا صفایا کیا۔ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا۔ پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشتگردی کیخلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے۔ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔