سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا،عالمی بینک کا کردارسہولت کارکاہے،اجےبنگا

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا،عالمی بینک کا کردارسہولت کارکاہے،اجےبنگا
کیپشن: سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا،عالمی بینک کا کردارسہولت کارکاہے،اجےبنگا

ویب ڈیسک: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے وضاحت پیش کردی ہے۔

صدر عالمی بینک کے مطابق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہے۔ سندھ طاس معاہدہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں معطلی کی اجازت دینے کی کوئی شق نہیں۔تاہم معاہدے میں وقتی طور پر تکنیکی خلل آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اتفاق سے معاہدے کو ختم یا دوسرے معاہدے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دو خودمختار ممالک کے درمیان معاہدہ ہے اور اسے جاری رکھنے کا فیصلہ انہیں کرنا ہے۔ عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر ایک سہولت کار کا ہے،۔

صدر عالمی بینک نے بتایاکہ فریقین متفق نہ ہوں تو ورلڈبینک غیر جانبدار ماہر یا ثالث عدالت کا کردار ادا کرتا ہے۔ عالمی بینک کا کردار معاہدے کے مطابق ہے، نہ اس سے زیادہ نہ کم ۔

Watch Live Public News