ایران ایئر کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

ایران ایئر کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ایران ایئر کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

 ویب ڈیسک: ایران ایئر نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرلائن مشہد سے لاہور کیلئے فلائٹ شروع کرے گی۔ ایران ایئر لاہور کیلئے ہفتہ وار پرواز چلائے گی، 29 اکتوبر سے باقاعدہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کو 2 ہفتوں کیلئے مشروط پروازیں چلانے کی اجازت دے دی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ سیرین ایئر کو صرف جدہ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو وطن لانے کی اجازت دی گئی ہے۔ سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیریئن ایئر کے ایئر آپریٹر کا سرٹیفکیٹ معطل کر دیا تھا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیرین ایئر کا فضائی آپریشن ایک بھی قابل فضائی طیارے کی عدم موجودگی کی وجہ سے معطل کیا۔ ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر کا سرٹیفکیٹ بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

Watch Live Public News