اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند، ذرائع ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے معاملات آج شام تک طے پانے کے امکانات ہیں۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٌٰ لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا گرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے .اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی تک مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کے امور دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کی وزارت شاہد خاقان عباسی کو دینے کی تجویز بھی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف کو سپیکر بنانے پر پیپلز پارٹی میں تقسیم ہو گی ہے ، اور پیپلز پارٹی نے اندورنی اختلافات کے باعث ابھی تک وزراء کے نام نہیں دیئے گئے ہیں لہذا آج شام تک پیش رفت ہوجائے گی اور راجہ پرویز اشرف کو سپیکر بنانے پر پیپلز پارٹی میں تقیسم ، بلاول بھٹو نے نوید قمر کو امیدوار نامزد کردیا ہے. دوسری جانب جے یو آئی ف نے چار وزارتیں مانگی لی ہیں۔اور کابینہ کی تشکیل کے معاملات آج شام تک طے پانے کے امکانات ہیں توانائی کی وزارت شاہد خاقان عباسی کو دینے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اندورنی اختلافات کے باعث ابھی تک وزراء کے نام نہیں دیئے ہیں البتہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہیں لہذا آج شام تک پیش رفت ہوجاے گی۔