ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی
کیپشن: The number of registered voters across the country has crossed 13 crores

ویب ڈیسک: ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36ہزار ہو گئی ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 40لاکھ 93ہزار 290ہو گئی ہے۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے  مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی ہے۔

8 فروری کے  انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔ ملک بھر میں 18سے35سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 145 ہے۔ اسی طرح ملک میں 36 سے 45 سال کے ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ہے۔

Watch Live Public News