دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری ، امریکا سر فہرست

دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری ، امریکا سر فہرست

(ویب ڈیسک ) امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے  دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں   امریکا سر فہرست ہے۔

یہ فہرست ملکی قیادت ‘ معاشی ‘سیاسی اثرورسوخ ‘طاقتورفوج اور عالمی اتحادوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

جار ی فہرست کے مطابق امریکا کا پہلا نمبر ہے  جبکہ چین دوسرے ، روس تیسرے ، جرمنی چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ اس لسٹ میں جنوبی کوریا6‘فرانس 7‘ جاپان 8‘ سعودی عرب9جبکہ متحدہ عرب امارات10ویں نمبر پر  ہیں۔

جاری لسٹ میں  اسرائیل کو دنیا کا 11واں‘ بھارت کو 12واں ‘کینیڈا 13واں‘یوکرین 14‘ترکی 15‘اٹلی16‘آسٹریلیا17‘ایران18‘ برازیل 19 اور اسپین کو 20واں طاقتور ترین ملک قرار دیاگیاہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024ءتک امریکا کی جی ڈی پی 27.97ٹریلین ڈالر ہے، چین کی 18.56‘ روس 1.90‘جرمنی 4.70‘ جبکہ برطانیہ کی 3.59ٹریلین ڈالر ہے ۔

اس پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  اسرائیل کی جی ڈی پی 522ارب ڈالر اور فی کس آمدنی ساڑھے 49ہزار ڈالر جبکہ انڈیا کی جی ڈی پی 3.39ٹریلین ڈالر اور فی کس آمدنی8379ڈالر ہے ۔

اس فہرست میں  389ارب ڈالر جی ڈی پی اور 18075ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ 18ویں نمبر پر ایران براجمان ہے ۔

بنگلہ دیس کا اس لسٹ میں 40 واں نمبر ہے جس کی  جی ڈی پی 460ارب ڈالر اور فی کس آمدنی 7395ڈالر ہے ۔اس کے علاوہ  سری لنکا  53 ویں نمبر پر ہے۔ اس کی جی ڈی پی 74.4ارب ڈالر جبکہ فی کس آمدنی 14405ڈالر ہے ۔