ایران نے چینی سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خفیہ دستاویزات کا انکشاف

ایران نے چینی سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خفیہ دستاویزات کا انکشاف
کیپشن: ایران نے چینی سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خفیہ دستاویزات کا انکشاف

ویب ڈیسک: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران نے ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکا اور خلیجی ممالک کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے اواخر میں چینی سیٹلائٹ TEE-01B کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے حاصل کیا، جس کے بعد اسے امریکی اور اتحادی افواج کی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نے مارچ میں مختلف مقامات کی تصاویر حاصل کیں، جن میں سعودی عرب کا پرنس سلطان ایئر بیس، اردن کا موفّق السالتی ایئر بیس، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب علاقے، عراق کا اربیل ایئرپورٹ، کویت کے فوجی کیمپس، جبوتی کا کیمپ لیمونیئر اور عمان کا دقم ایئرپورٹ شامل ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ کچھ سویلین انفرااسٹرکچر جیسے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ خورفکن اور بحرین کے صنعتی مراکز کی بھی نگرانی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن صلاحیت تقریباً آدھے میٹر تک ہے، جو اہداف کی واضح شناخت اور نگرانی میں مدد دیتی ہے۔

چینی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتی ہے اور ہمیشہ پرامن تعاون کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

Watch Live Public News