ایرن کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے ، امریکی صدر ٹرمپ

ایرن کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے ، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وہ اس صورتحال کو بہت قریب سمجھتے ہیں کہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائےگی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔ ایرانی سپر ٹینکر جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اپنے ٹریکنگ سسٹم کو آن رکھ کر بین الاقوامی پانیوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزر گیا۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور باہر جانے والے تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News