ایران کی امریکی ناکہ بندی پر خلیج اور بحیرہ احمر کے تجارتی راستے بند کرنے کی دھمکی 

ایران کی امریکی ناکہ بندی پر خلیج اور بحیرہ احمر کے تجارتی راستے بند کرنے کی دھمکی 

(ویب ڈیسک ) ایران نے امریکی ناکہ بندی پر خلیج اور بحیرہ احمر کے تجارتی راستے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سیزفائر کی خلاف ورزی ہے، بحیرہ احمر کے راستے تجارت کی ناکہ بندی کی اجازت نہیں دیں گے،ناکہ بندی جاری رہی تو خلیج اور بحیرہ عمان میں کسی قسم کی تجارت نہیں ہونے دیں گے، ایران اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کے دفاع کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

خیال رہے کہ   امریکی صدر ٹرمپ نے  نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔

Watch Live Public News