ویب ڈیسک: امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ نیٹلی بیکر نےامریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان نے نیٹلی اے بیکر کا خیر مقدم کیا۔
ڈپٹی چیف آف مشن کے فرائض سنبھالنے سے قبل نیٹلی بیکر نےدوحہ قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ نیٹلی بیکر بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں دفتر برائے شمالی افریقی امور کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔
لیبیا میں امریکی مشن کے ڈپٹی چیف اور چارج ڈی افیئرز، امریکی افواج کے انخلاء کی حمایت کے لیے محکمہ دفاع کے ساتھ کام کیا۔ 2009 سے 2011 تک، نیٹلی بیکر نے لیبیا میں سیاسی اور اقتصادی مشیر کے طور پر کام کیا۔
لیبیا کے انقلاب کے دوران فروری 2011 میں امریکی سفارت خانے کو خالی کرتے وقت موجود رہیں۔ نیٹلی بیکر کی سابقہ دیگر اسائنمنٹس میں بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں اسپیشل اسسٹنٹ، اسلام آباد پاکستان میں قونصلر آفیسر اور اشک آباد، ترکمانستان میں کلچرل آفیسر شامل ہیں۔
نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف امریکہ سے 2017 کی گریجوایٹ ہیں۔