پیپلزپارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دیدیا

پیپلزپارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دیدیا
لاہور: پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا۔ تین قومی اسمبلی اور چار پنجاب اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا ہے۔ این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، این اے 59 تلاگنگ/چکوال سے حسن سردار کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا۔ این اے 122 لاہور سے چودھری عاطف رفیق کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا، پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا ،پی پی 21 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ امجد نور کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا ، پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام کو انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا ، پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔