ویب ڈیسک: اہم پیش رفت میں امریکی حکومت نے چین کو مصنوعی ذہانت (A.I.) چپس کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی "این ویڈیا" (Nvidia) کے مطابق، انہیں امریکی حکام کی جانب سے چین کو A.I. چپس فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب تین ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین کو ان جدید چپس کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔
این ویڈیا کا کہنا ہے کہ یہ منظوری کمپنی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے ٹیکنالوجی کی عالمی رسد میں بہتری آئے گی۔