امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی خفیہ گفتگو  منظر عام پر آگئی

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی خفیہ گفتگو  منظر عام پر آگئی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی خفیہ گفتگو  منظر عام پر آگئی، جس میں ٹرمپ نے یوکرین کو روس پر حملے تیز کرنے کی ترغیب دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیک ہونے والی گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی سے پوچھا:"اگر ہم آپ کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار دیں، تو کیا آپ ماسکو پر حملہ کر سکتے ہیں؟"

رپورٹ کے مطابق یہ گفتگو حالیہ دنوں میں ہوئی اور اسے انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا، تاہم اس کی تفصیلات اب فنانشل ٹائمز نے شائع کر دی ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس اور ٹرمپ کی جانب سے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ رائٹرز نے اس خبر کی آزادانہ تصدیق سے گریز کیا ہے۔

Watch Live Public News