پینٹاگون نے ایران کیساتھ جاری جنگ کی بھاری قیمت اداکی ، اعدادوشمار منظر عام پرآگئے

پینٹاگون نے ایران کیساتھ جاری جنگ کی بھاری قیمت اداکی ، اعدادوشمار منظر عام پرآگئے

(ویب ڈیسک ) پینٹاگون نے ایران کیساتھ جاری جنگ کی بھاری قیمت اداکی ،جنگ پر کتنا خرچہ آیا ،  اعدادوشمار منظر عام پرآگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹا گون نے عوامی سطح پر اخراجات صرف 30 ارب ڈالر بتائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے اخراجات 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ پینٹاگون کے بتائے اخراجات اصل تخمینے سے تین گنا کم ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایرانی حملوں میں تباہ ہونے والے امریکی اڈوں کی تعمیر نو پر ہی 30 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔صرف بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان 1 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بھاری فوجی ساز و سامان چھوڑنے کے امریکی فیصلے نے جدید طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا۔ ایف 15 اور ایف 35 سمیت 40 سے زائد جدید امریکی طیارے ایرانی بمباری میں تباہ ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے بھاری لاجسٹک اور آپریشنل اخراجات بھی پینٹاگون کے جاری کردہ تخمینوں سے غائب ہیں۔

پینٹاگون کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے، پینٹاگون نے  68 ارب ڈالر کے ہنگامی بجٹ کی درخواست کی۔جنگی اخراجات میں عدم شفافیت کے باعث  امریکی کانگریس کے ارکان  نے پینٹاگون پر کڑی تنقید کی ہے  اور ہنگامی بجٹ کی منظوری سے گریز کر رہے ہیں ۔

Watch Live Public News