امریکا ایران معاہدے پر دستخط ہو چکے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکا ایران معاہدے پر دستخط ہو چکے، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ  معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں ، آبنائے ہرمز کھل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور ر جمعے کو کھل جائے گی۔اہم یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہوں اور اسٹاک اوپر جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ہم   ایران کے ساتھ معاہدے کی بہت سخت نگرانی کریں گے۔ ایران کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی امید ہے۔میں دستخط کی تقریب میں شاید شرکت نہ کر سکوں ۔ جے ڈی وینس دستخط کی تقریب میں جائیں گے۔

اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے ڈیجیٹل دستخط کردیے ہیں ۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اب باضابطہ طور پر “فعال” ہو چکا ہے اور دونوں ممالک نے دستاویزات کو آن لائن سسٹم کے ذریعے فائنل کیا ہے۔

Watch Live Public News