ڈونلڈٹرمپ نے بی بی سی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

ڈونلڈٹرمپ نے بی بی سی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ نے بی بی سی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر بی بی سی کے خلاف امریکی ریاست فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ بی بی سی نے ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا، جس کے باعث ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹرمپ کے مطابق ادارے کی اس رپورٹنگ نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ بی بی سی نے ایک ڈاکیومنٹری میں ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر یہ تاثر دیا تھا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ کرنے اور لڑنے کی ہدایت دی۔ تاہم حقیقت میں یہ جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے۔

بعد ازاں بی بی سی نے اس عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت بھی کی۔ ادارے نے تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021 کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا جس سے یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی۔

اس معاملے کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News