مالک کے انتقال کے بعد پالتو کتیا کروڑ پتی بن گئی

مالک کے انتقال کے بعد پالتو کتیا کروڑ پتی بن گئی

ویب ڈیسک : امریکی ریاست ٹینسی میں موجود ایک کتیا ڈالروں میں لکھ اور پاکستانی روپوں میں کروڑ پتی بن چکی ہے۔

اس 8 سالہ کتیا کا نام ’لولو‘ہے جو ایک نئے نگراں مارتھا برٹن کی زیرِ کفالت ہے ۔ جب جب وہ اصل مالک سے ملنے جاتی تھیں وہ اس کتیا کو اپنے ساتھ رکھتی رہیں اور یوں یہ جانور اپنے مالک کے ساتھ ساتھ مارتھا سے بھی مانوس ہوگیا۔

لولو کا اصل مالک بِل ڈورِس تھا جو ایک سال قبل انتقال کرچکا ہے۔ اس نے ساری زندگی شادی نہیں کی لیکن اپنے کاروبار سے غیرمعمولی رقم کمائی تھی۔ تاہم اپنی وفات سے قبل ہی وہ اپنی جائیداد سے 50 لاکھ ڈالر لولو کے نام کرچکا تھا تاکہ اسے پوری زندگی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جاسکے۔ مارتھا کہتی ہیں کہ بِل اپنی پالتو لولو سے بہت محبت کرتا تھا۔

وصیت کے مطابق ایک ٹرسٹ، وصیت کردہ رقم سے لولو کے اخراجات اٹھائے گا جبکہ دیکھ بھال کی ذمے داری مارتھا ہی کریں گی۔ اس ضمن میں لولو کی غذا، دیکھ بھال، علاج اور دیگر اخراجات کے لیے ماہانہ بنیادوں پر رقم فراہم کی جائے گی۔ مارتھا کے مطابق 50 لاکھ ڈالر سے اگر پوری زندگی لولو کو کھلایا پلایا جائے، مہنگے ڈاکٹروں کو دکھایا جائے اور قیمتی کھلونے بھی ہوں تب بھی اس کا بہت معمولی حصہ ہی خرچ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔