پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا
کیپشن: Tony Hemming Chief Curator
سورس: web desk

محمدشکیل خان: ٹونی ہیمنگ چیف کیوریٹر مقرر، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا۔

  ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے، ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے،وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پچز کی تیاری کی بھی نگرانی کریں گے۔

ٹونی ہیمنگ کو پچز کی تیاری کا چالیس سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے۔وہ مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، ٹونی ہیمنگ 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔