کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی
کیپشن: کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی فرنچائز لیگز کے مقابلے میں ملکی ٹورنامنٹس کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی کھلاڑی پہلے اپنی بگ بیش لیگ (BBL) کی ذمہ داریاں مکمل کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر میچل مارش اور اوپنر میٹ شارٹ نے جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ (SA20) کے لیے معاہدے کر رکھے ہیں، تاہم انہیں بی بی ایل میں اپنی ٹیموں کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے بعد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میچل مارش اور میٹ شارٹ بی بی ایل کے پورے سیزن کے لیے دستیاب رہیں گے، جس کے بعد وہ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی متعلقہ فرنچائزز کو جوائن کریں گے۔

یہ دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ SA20 میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی موجودگی کو لیگ کے لیے اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، جبکہ بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News