ایف بی آئی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

ایف بی آئی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

(ویب ڈیسک )  واشنگٹن میں امریکی تحقیقاتی ادارے( ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا الزام ہے کہ رضا امیر مقدم 2007 میں ایران کے کیش جزیرے سے لاپتا ہونے والے ریٹائرڈ امریکی اسپیشل ایجنٹ باب لیونسن کے اغوا میں ملوث رہے ہیں۔ اس معاملے میں ایرانی سفیر کے ساتھ مزید دو ایرانی اہلکاروں پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ باب لیونسن کے اغوا میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

تاحال ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیے جانے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News