ویب ڈیسک: سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والی اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال تالپر کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔
اونٹنی کو اینیمل اسپتال کے افسر ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت کی نگرانی میں کراچی لایا گیا۔ رات گئے اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ممبران زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی لائے اور اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹنی کا علاج شروع کردیا۔
پی پی رہنما سمیتا افضال سید کے مطابق اینیمل شیلٹر میں اونٹنی پرسکون محسوس کررہی ہے۔ زخمی اونٹنی کو مصنوعی پاؤں لگاکر مکمل علاج اور اسے مصنوعی پاؤں سے چلنا بھی سیکھایا جائے گا۔