ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں اتارنے کا چیلنج

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں اتارنے کا چیلنج
کیپشن: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں اتارنے کا چیلنج

ویب ڈیسک: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو خلیج میں امریکی بحریہ بھیجیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اگر ایسا ہے تو وہ خلیج میں امریکی نیوی بھیج کر دیکھ لیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اس وقت وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو تقریباً دس سال پہلے تیار کیے گئے تھے، جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل ابھی استعمال میں نہیں لائے گئے۔

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اب تک زندہ ہیں تو ان کا تعاقب کیا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور انہیں اپنے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News