ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا
کیپشن: ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ایران جنگ کے خاتمے میں کتنے ہفتے لگیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے اقدامات جنگ کے دورانیے پر منحصر ہیں۔

بیسینٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات طے شدہ وقت پر ہونے کی توقع ہے، اور اگر کوئی تاخیر ہوئی تو اس کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی ٹیرف کے معاملے پر چینی وفد سے اچھی بات چیت ہوئی ہے، اور ملاقات میں ممکنہ تاخیر لاجسٹک تیاریاں یا ٹرمپ کا امریکا میں قیام کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News