ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئےسائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی

ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئےسائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی

(ویب ڈیسک ) ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جیو پولیٹیکل صورتحال اور   سائبر سیکیورٹی کے  خطرات کے پیشِ نظر  ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہ کرنے پر کمپنیوں کا کام متاثر ہو سکتا ہے،   ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور کمپنیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کچھ اہم اقدامات کی مزید تجاویز دی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق   رسائی پر سخت کنٹرول اور نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنے اور صارفین میں آگاہی پیدا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی  نے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ  کمپنیاں اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Watch Live Public News