جعلی پیر کی نازیبا حرکات، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

 جعلی پیر کی نازیبا حرکات، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اداکاری کرنے والا جعلی پیر پولیس کے ریڈار پر آ گیا , جعلی پیر خرم شاہ کے خلاف دھوکہ دہی سمیت تین دفعات کے تحت وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا .

تحصیل بلوچ ضلع سے ھوتی آزاد کشمیر کی رہائشی متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ کے مطابق خرم شاہ نے بیماری کا علاج کرنے کے لیے 1 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، خرم شاہ نے 5 ہزار روپے وصولی کی اور دم کے نام پر نازیبا حرکات کی، خرم شاہ نے دیگر رقم کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور جان کی مارنے کی کوشش کی۔

طبعیت خراب ہونے پر ماموں طارق محمود کے ہمراہ ہسپتال پہنچی، پیر خرم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد رابطہ کیا تھا۔

خرم شاہ کے دم کئے ہوئے پانی کے بعد طبیعت زیادہ خراب ہوئی، مقدمے کے اندراج کے بعد پیر خرم شاہ کو وارث خان پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News