(ویب ڈیسک ) امریکی صدرٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو فلوریڈا کی عدالت میں دائر کیا جائیگا۔
امریکی صدرٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر اپنے، خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو یارک ٹائمز کوبہت لمبے عرصے تک اجازت دی گئی ہے کہ وہ میرے خلاف آزادانہ طور پر جھوٹ بولے، مجھے بدنام کرے مگر اب یہ رکنا چاہیے۔
