ویب ڈیسک:بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وہ بھی بھارت اور امریکہ کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
بھارتی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
Thank you, my friend, President Trump, for your phone call and warm greetings on my 75th birthday. Like you, I am also fully committed to taking the India-US Comprehensive and Global Partnership to new heights. We support your initiatives towards a peaceful resolution of the…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2025