(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئیر مشیر مسعد بولس نے ملاقات کی۔وزیراعظم سے امریکی صدر کے سینئیر مشیر سے ملاقات انا طولیہ سفارتکاری فورم کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ اپنے خوشگوار رابطوں کا تذکرہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ برس پاک بھارت تنازعے کے خاتمے میں امریکی صدر کی قائدانہ رہنمائی کو سراہا
وزیراعظم نے لبنان میں ہونے والی جنگ بندی میں امریکی صدر کے کردار کی ستائش کی۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے قیام اور امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں زیر غور آئیں ۔
وزیراعظم نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی سفارتکاری کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مسعد بولس نے امریکی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔سینئیر مشیر نے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا ۔انہوں نےانسداد دہشتگردی، اقتصادی ترقی کے باہمی فائدہ مند شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔