حج درخواستوں کی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع

حج درخواستوں کی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع

(ویب ڈیسک )  وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور  کے مطابق  اب سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں 18 اگست بروز پیر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ اس سے قبل درخواستیں جمع کرانے کی مقررہ مدت ختم ہو چکی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 12 دنوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ صرف 7 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔  

درخواستیں "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر وصول کی جا رہی ہیں اور نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا عمل بند کر دیا جائے گا۔

وزارت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ وہ موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Watch Live Public News