ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے تین ارکانِ قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت آئیں، تاہم درخواستوں کی پیروی نہ ہونے پر عدالت نے انہیں منسوخ کر دیا۔
یاد رہے کہ تینوں ارکان قومی اسمبلی 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ہیں، اور اسی کیس میں انہوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔