مسجدالحرام میں افطارانتظامات کیلئے درخواستیں طلب

مسجدالحرام میں افطارانتظامات کیلئے درخواستیں طلب
کیپشن: مسجدالحرام میں افظارانتظامات کیلئے درخواستیں طلب

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ادارہ امورِ حرمین نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں افطار کے انتظامات کے لیے لائسنس یافتہ کیٹرنگ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ادارہ امورِ حرمین کی جانب سے واضح شرائط و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہی کمپنیاں درخواست دینے کی اہل ہوں گی جن کے پاس مؤثر لائسنس موجود ہو اور جن کے خلاف کسی قسم کی صحت سے متعلق خلاف ورزی ریکارڈ پر نہ ہو۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 رجب، بمطابق 30 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیٹرنگ کمپنیوں کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ وہ افطار دسترخوان کے لیے روزانہ کم از کم 10 ہزار معیاری فوڈ پیکٹس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

ادارہ امورِ حرمین کے مطابق زائرین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حرمین شریفین کے مخصوص مقامات پر سخت ہیلتھ اسٹینڈرڈز کے تحت افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے افراد اور فلاحی تنظیمیں مسجد الحرام میں افطار دسترخوان کے انتظام کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گی۔

Watch Live Public News