صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر شہباز شریف کا ردعمل

صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر شہباز شریف کا ردعمل
کیپشن: صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر شہباز شریف کا ردعمل

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے اور خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی جانیں بچانے میں مدد پر بھی امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے ممالک کے اتحاد اور اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب بڑا، جرات مندانہ اور اہم قدم قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک متحد ہو رہے ہیں اور زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

Watch Live Public News