امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر حملے کی دھمکی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر حملے کی دھمکی 

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کو دھمکی دیدی گئی۔

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششوں میں عمان آڑے آیا تو اسے بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے، امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب ایران سفید جھنڈا لہرا کر سرنڈر  کرنے کا اعلان کرے۔

امریکی صدر نے انٹریو میں کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جلدی نہیں، ان کی انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ایک بیک چینل قائم کیا ہے۔

خیال رہ کہ گزشتہ ہفتے ایران نے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Watch Live Public News